• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی نئے میثاق جمہوریت کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت

اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریک انصاف نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی اور تمام فریقوں کے اتفاق سے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظورکی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں‘ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو بحال کیا جائے۔ قرارداد میںحکومت پنجاب کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور سندھ حکومت کی جانب سے دورے کے دوران رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید