اسلام آباد (نمائندہ جنگ)گیس کمپنیوں کی جانب سے کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے مستقل اثاثوں پر منافع کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری دستاویز کےمطابق گیس فراہمی کے دو بڑے سرکاری اداروں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے گزشتہ 7برسوں کے دوران اپنے فکسڈ اثاثوں پر ضمانتی منافع کی مد میں 305ارب روپے کمائے۔ یہ کمپنیاں کارکردگی میں بہتری کےبجائے اثاثوں پر منافع کما کر صارفین پر بوجھ ڈالتی رہیں،دستاویز کے مطابق ان کمپنیوں کو انکے فکسڈ اثاثوں پر17فیصد سے26 فیصد تک کا منافع لینے کی اجازت تھی۔ اس عرصے میں سوئی ناردرن نے چار بار17فیصد، دو بار21فیصد اور ایک بار26فیصد کی شرح سے منافع وصول کیاجبکہ سوئی سدرن بھی 17سے 26 فیصد کے درمیان منافع لیتی رہی۔