اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مراکش کا دورہ کیا ، دورے میں پاکستان اور مراکش نے دفاعی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مراکش کی نیشنل ڈیفنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اور حکومت کے مندوب عبداللطیف لودی سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر وفود کی سطح پر بات چیت کی قیادت بھی کی ۔