کوئٹہ / اسلام آباد (نمائندگان جنگ) سیکورٹی فورسز کا قلات میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں فتنۂ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر کے انکے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود ٗ وائرلیس سیٹ اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔وزیراعظم نے کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔