• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایران میں براہ راست مداخلت کا امکان کم ہے، حسین حقانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی فوجوں کا ایران میں براہ راست مداخلت کا امکان کم ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور تحریک انصا ف کے رہنمااسد قیصر نے کہا کہ ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ امریکی فوجیں براہ راست ایران میں مداخلت کریں گی ۔ دوسری طرف اومان کے ذریعے بات چیت جاری رہی ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے بھی جاری ہے اور ٹرمپ کے نمائندوں کی براہ راست بھی ایران کے نمائندوں سے بات ہوتی رہی ہے۔ وینز ویلا کی حزب اختلاف سوچ رہی تھی کہ امریکہ انہیں برسر اقتدار کردے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید