کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اس نوعیت کی مکمل جنگ کے لیے فی الحال تیار نہیں جس کا سامنا مستقبل میں ہو سکتا ہے، جبکہ دفاعی بجٹ میں فوری کمی نے فوج میں جدت کے عمل کو سست کر دیا ہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف ایئر چیف مارشل سر رچرڈ نائٹن نے پارلیمانی دفاعی کمیٹی کو بتایا کہ فوج کو رواں مالی سال میں بجٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، جس کے باعث اہم فیصلے اور سخت ترجیحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ 2027کے بعد دفاعی اخراجات میں اضافے کا وعدہ موجود ہے،دفاعی اخراجات 2027 سے بڑھا کر جی ڈی پی کا 2.5 فیصد کرنے کا منصوبہ ہے۔