اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت کے افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کا اجلاس سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی غیر موجودگی کے باعث زیر صدارت اسپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سارہ سعید منعقد ہوا ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی سے متعلق کیسز زیرِ غور آئے۔ ڈی پی سی نے پولیس سروس آف پاکستان اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کی ترقیوں کے کیسز کی منظوری دی تاہم اجلاس نے آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی ترقیوں متعلق کیسز کو مؤخر کر دیا ،ان کیسز پر آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔