• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے رات گئے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کرادیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس نے رات گئے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کرادیا، پولیس، اینٹی رائٹ مینجمنٹ یونٹ نے رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پی ٹی آئی کے دھرنا دینے والے کارکنوں کو فیکٹری ناکہ سے اٹھا دیا جس کے بعد وہ گورکھ پور کی جانب بھاگ گئے ،پولیس نے ان کاپیچھاکیا اور منتشر کردیا،تاہم عمران کی بہنیں چند کارکنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجودرہیں بعدازاں رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب علیمہ خان ااوران کی دونوں بہنیں عظمٰی خان اورنورین خان دھرنا ختم کرکے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے ہمراہ فیکٹری ناکہ سے اڈیالہ روڈ کی جانب روانہ ہوگئیں ۔
اہم خبریں سے مزید