اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ؛طارق محمود جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ، سندھ پولیس گریڈ 18 کے افسر حسنین وارث کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد ،ڈپٹی سیکریٹری ریونیو جمیل اختر ریٹائر ہوگئے ، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 20کے او ایس ڈی طارق محمود کو جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے حکومت سندھ میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر حسنین وارث کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں۔