اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) 16 جنوری 2025 سے اگلے پندرہ روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.59 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ حکومتی اور صنعتی ذرائع کی جانب سے تیار کردہ تخمینوں کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 4.59 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2.70 روپے، مٹی کے تیل میں 1.82 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 2.08 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔