• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی بوم، ڈیٹا سینٹرز کو 2030 تک 8415 کھرب روپے درکار، موڈیز

کراچی (نیوز ڈیسک) موڈیز کا کہنا ہے کہ اے آئی بوم، ڈیٹا سینٹرز کو 2030 تک 8415 کھرب روپے درکار ہیں ، مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی نے دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز کی مانگ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق 2030 تک صرف ڈیٹا سینٹرز اور متعلقہ انفراسٹرکچر کے لیے کم از کم841,4کھرب16ارب روپے( 3 ٹریلین ڈالر )کی سرمایہ کاری درکار ہوگی، جو ٹیکنالوجی اور مالیاتی منڈیوں دونوں کے لیے ایک بڑا امتحان بن سکتی ہے۔موڈیز کی رپورٹ کے مطابق اگلے پانچ برسوں میں ڈیٹا سینٹرز، سرورز، کمپیوٹنگ آلات اور بجلی کی نئی صلاحیت پر کھربوں ڈالر خرچ ہوں گے تاکہ اے آئی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی بڑھتی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید