کراچی(نیوز ڈیسک)سیف علی خان 25 سالہ قانونی جنگ جیت گئے، 4کھرب 47ارب روپے کی زمین واپس مل گئی،مدھیہ پردیش کی عدالت نے 16.62 ایکڑ اراضی پر پٹودی خاندان کی ملکیت کو بحال کر دیا۔بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی موروثی زمین سے متعلق طویل قانونی جنگ جیت لی، جس کے ساتھ ہی تقریباً 25 سال پرانا تنازع اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔