• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECC، دفاعی خدمات کیلئے 5 ارب سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹس منظور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے لیے 2 ارب روپے اور دفاعی خدمات کے لیے 5.081 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی،اجلاس میں فلم اینڈ ڈرامہ فنانس فنڈ کے لیے 700 ملین روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے دفاعی خدمات کے لیے 5.081 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی جس میں استعداد کا ر میں اضافہ،بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، کمیونٹی رابطہ کاری اور سائبر سکیورٹی شامل ہیں، ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ یہ فنڈز مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے اور چونکہ یہ اخراجات مستقل نوعیت کے ہیں اس لیے متعلقہ رقم آئندہ مالی سال سے باقاعدہ دفاعی بجٹ میں شامل کر دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل خصوصی تعلیم کے لیے 15 کوسٹرز کی فراہمی کی کے ضمن میں 322.87 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ،یہ کوسٹرز اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے آٹزم سینٹر آف ایکسیلینس میں زیر تعلیم خصوصی بچوں کی آمد و رفت کو سہل بنانے کے لیے فراہم کیے جائیں گے، مرکز آٹزم کی بیماری میں مبتلا کم از کم 300 بچوں کو محفوظ اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید