پشاور(اے پی پی/این این آئی )بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے مقامی امن کمیٹی کے چار ارکان کو قتل کر دیا‘ علاقے میں سکیورٹی مزیدسخت ‘سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مزنگہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار باپ بیٹے سمیت4افراد کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایاکہ امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔