بیجنگ (این این آئی) چین نے کشمیر میں واقع شکسگام ویلی پر بھارت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقہ چین کا حصہ ہے اور بیجنگ کو وہاں ترقیاتی منصوبے بنانے کا پورا حق حاصل ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماونِنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شکسگام ویلی چین کی سرزمین ہے، اس لیے وہاں انفراسٹرکچر کی تعمیر بالکل جائز ہے۔ انکا یہ بیان بھارتی میڈیا کی جانب سے چین کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کے جواب میں سامنے آیا۔ اس سے قبل بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ شکسگام ویلی بھارتی علاقہ ہے اور نئی دہلی اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتی ہے۔