• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 افراد قتل مقدمہ؛ وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ ٰنے سات افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی ، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ملزم کے لئے بار بار پاور فل کا لفظ استعمال کیا گیا ؟ جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ملزم بہت پاور فل ہے یہ ہے کون ؟ جس پر ملزم کے وکیل فرہاد علی ابڑو نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ وزیر اعلیٰ کےسابق مشیر ہیں ، ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ، وزیر داخلہ نے ملزم کے خلاف پندرہ جھوٹی ایف آئی آرز درج روائی ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر سندھ نے عدالت کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تاحال مقدمہ کا ریکارڈنہیں آیا ۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ منگوانا آپ کی ذمہ داری تھی، مذاق بنایا ہوا ہے فائل کیوں نہیں منگوائی ،مدعی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے مدعی کی بیٹی کواپنی حراست میں رکھا تھا، جس پرجسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ موجودہ کیس کی بات کریں،فاضل وکیل کی جانب سے ملزم کے لئے بااثر کا لفظ استعمال کرنے پر جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ ملزم تو آپکی اپنی پارٹی کا بندہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید