کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ شکر پڑیاں اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کردی ہےبلا تفریق کارروائی ہوگی۔ ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہاکہ حالیہ مہم کے دوران ماحول دوست درخت کاٹے گئے ہیں ۔ مارگلہ جنگل کہانی کے مصنف ایڈوکیٹ آصف محمودنے کہا کہ نیشنل پارک میں تو آپ درخت کاٹ ہی نہیں سکتے ہیں۔جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے سلمان نصیر، حمزہ مجید اور فیصل مرزانے بھی گفتگو کی۔ پروگرام کےآغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آج درختوں کے کٹنے سے متعلق گفتگو کی گئی اور پھر یہ صرف اسلام آباد کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا ہے اور اس پر ہم کیا کر رہے ہیں۔ اور کیا پی ایس ایل اس دفعہ آئی پی ایل سے آگے نکل سکتی ہے؟۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ درختوں کو لگانا اور درختوں کو کاٹنا سی ڈی اے کا کام ہے۔مارگلہ دوسرا ای پی اے آتا ہے ان دونوں سے اجازت لے کر درخت کاٹنے کا عمل سی ڈی اے کا ہے اور بے شمار پراجیکٹ میں اجازت لی گئی ہے۔البتہ اجازت لئے بغیر درخت کاٹنے پر جرمانے ک کئے جاتے ہیں ۔ میں چاہوں گا ڈاکٹر زینب اور آصف محمود ہمیں رہنمائی کریں۔