اسلام آباد ( راناغلام قادر/ عاطف شیر ازی ) ایئر پورٹس پر بیرون ملک جا نے والے شہریوں کو اآف لوڈ کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔قومی اسمبلی نے ہوائی اڈوں پہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دینے کے حوالہ سے قرارداد منظور کرلی ۔ یہ قرار داد پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید رفیع اللہ نے پیش کی ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت مختلف ہوائی اڈوں پہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دینے کی تحقیقات کے لیے فوری اقدامات کرے۔