• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ مینجمنٹ آفس وزارت خزانہ محسن مشتاق چندانہ نے استعفی دیدیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وفاقی وزارت خزانہ میں تعینات ایک اہم عہدیدارمستعفی ہوگئے۔ڈائریکٹرجنرل ڈیٹ مینجمنٹ آفس وزارت خزانہ محسن مشتاق چندانہ نےعہدے سے استعفی دے دیا،وزیراعظم شہباز شریف نےمحسن مشتاق چندانہ کا بطورڈی جی ڈیٹ مینجمنٹ آفس استعفی منظورکرلیا۔ذرائع کے مطابق مشتاق چندانہ کابطورڈی جی ڈیٹ مینجمنٹ آفس کے استعفی کی منظوری کا اطلاق فوری ہوگا،محسن مشتاق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ بائیس کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں جو وفاقی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید