• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں سنیئر وکیل قتل؛ وکلاء کا آج ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار/خبر نگار) اسلا م آ باد میں سنیئر وکیل قتل ؛وکلا ءکاآ ج ہڑتا ل ،عدالتی با ئیکاٹ کا اعلان،وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ شیخ عبدالروف  کی عمر تقریباً 55 سال تھی ،بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، وہ پیر سے لاپتہ تھے ،  تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے ٹی وی ہیڈکوارٹر کے قریب ایچ نائن 2 سے ان کی نعش ملی ، نماز جنازہ کے بعد میت آبائی شہر بھکر روانہ کر دی گئی۔مقتول کوسر کے پچھلے حصے میں گولی ماری گئی جو اگلے حصے سے نکلی ، اطلاع ملتے ہی تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،   لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے رات گئے تک قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی جو ایچ ایٹ میں نماز جنازہ کے بعد میت آبائی علاقے بھکر لے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید