• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فنانس ایکٹ کے تحت معدنیات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کے نرخوں میں اضافہ قانونی قرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت معدنیات پر عائد کی گئی ایکسائز ڈیوٹی کے نرخوں میں اضافے کو قانونی اور آئینی قرار دیتے ہوئے اٹک سیمنٹ کمپنی کی درخواست مسترد کر دی ہے، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں روزی خان بریچ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے11دسمبر 2025کو کیس کی سماعت مکمل کی تھی ،منگل کے روز جاری کیا گیا پندرہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے قلمبند کیا ہے ،فیصلہ کے مطابق اٹک سیمنٹ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹ بڑھانے کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ایکسائز ڈیوٹی لگانا وفاق کا کام ہے، اورصوبائی اسمبلی اس میں تبدیلی نہیں کر سکتی ہے، عدالت نے قرار دیا کہ اگرچہ "ایکسائز ڈیوٹی" وفاقی موضوع ہے۔
اہم خبریں سے مزید