• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیند کے ڈیٹا سے کینسر، ڈیمنشیا اور فالج کے خطرے کی پیش گوئی ممکن

کراچی (نیوز ڈیسک) نئی اے آئی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ نیند کے ڈیٹا سے کینسر، ڈیمنشیا اور فالج کے خطرے کی پیش گوئی ممکن ہے، یہ اے آئی ماڈل ایک ہی رات کی نیند کے تجزیے سے 100 سے زائد بیماریوں کے خطرے کی نشان دہی کرسکتا ہے، اسٹینفورڈ محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان کی نیند کے پیٹرنز مستقبل میں ڈیمنشیا، کینسر اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں کے خطرے کی پیشگی نشاندہی کر سکتے ہیں، تاہم ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کے عملی استعمال سے پہلے احتیاط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسٹینفورڈ میڈیسن کے محققین نے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل تیار کیا ہے جسے SleepFM کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ماڈل 60 ہزار سے زائد افراد کے تقریباً 6 لاکھ گھنٹے کے نیند کے ڈیٹا پر تربیت یافتہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید