ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر 200بیڈ پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقعے پر کمشنر کو بتایا گیا کہ 8 ارب روپے لاگت کے اس منصوبہکا آغاز 2022 میں ہوا،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ماں اور بچے کیلئے جدید، خصوصی اور ہمہ جہت طبی سہولتیں فراہم کرے گا اور یہ منصوبہ جنوبی پنجاب میں زچہ و بچہ کی صحت کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا، کمشنر نے کہا کہ مکمل فنڈنگ کی بروقت فراہمی سے 200 بیڈ پر مشتمل یہ ہسپتال اکتوبر 2026 تک فعال کیا جا سکتا ہے جس سے علاقے کی ہزاروں خواتین اور بچوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔