• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد تاجروں کو صحیح قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائیگا، الیکشن کمیٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر کی تاجر نمائندگی کیلئے بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کی جانب سے قائم کردہ الیکشن کمیٹی کے ارکان مظہر جاوید، شاکر حسین شاکر اور مہر صفدر رسرسانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عید کے فوراً بعد ملتان کے تاجروں کو ووٹ کے ذریعے ملتان شہر کی صحیح قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائے گا، تجارتی مارکیٹوں کے صدوراور سیکرٹریز اس انتخابی عمل کا حصہ بنیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا، اجلاس میں تاجر رہنما اور انجمن تاجران چوک بازار کے جنرل سیکرٹری میاں عزیز الرحمن انصاری نے خواجہ محمد شفیق کی موجودگی میں الیکشن کمیٹی کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔
ملتان سے مزید