• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ریجنل ایگریکلچر فورم کا چھٹا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ریجنل ایگریکلچر فورم کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا، جس میں زرعی تحقیق، کاٹن پلان 2026ء اور مختلف جاری منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،  اجلاس میں جامع منصوبہ بندی کے تحت زرعی ترقی، تحقیق کے فروغ اور جنوبی پنجاب میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کے مؤثر نفاذ سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی تحقیقی اداروں اور انڈسٹری کے باہمی تعاون اور اشتراک سے جنوبی پنجاب کے زرعی مسائل کے حل اور کسانوں کی آمدن میں اضافے کیلئے عملی اور زرعی مسائل حل کرنیوالی تحقیق پر توجہ دے رہی ہے۔
ملتان سے مزید