• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع وہاڑی کی تین اہم ترقیاتی سکیموں کے ریویژن ایسٹیمیٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وہاڑی کے مختلف پارکس کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ منظوری کے بعد محمدی پارک، ایچ بلاک پارک، عائشہ پارک اور قائداعظم پارک کی بہتری کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح علامہ اقبال پارک، اویس پارک اور فیملی پارک وہاڑی کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو معیاری اور محفوظ تفریحی سہولیات میسر آئیں گی ۔اجلاس کے دوران کنسلٹنٹ ایشین کنسلٹنٹس کی جانب سے نامکمل اسکوپ آف ورک جمع کروانے پر کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ملتان سے مزید