ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان وطن پارٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ ملتان سلطان کے نام کی واپسی حق و سچ کی فتح ہے، گوہر شاہ ملتان سلطان کو ’’فخر وسیب‘‘ کا لقب دیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ وسیب کے لوگ اپنی دھرتی، مٹی اور شناخت سے محبت کرتے ہیں۔