ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نادرآباد کے زیر تعمیر فلائی اوور اور ملحقہ سڑک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے ہدایت کی کہ سڑک کے دونوں اطراف ڈرین کی تعمیر جون 2026 کے آخر تک ہر صورت مکمل کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تیسرا فلائی اوور ستمبر 2026 تک مکمل کیا جائے جبکہ ایٹ گریڈ روڈ کی کارپٹنگ آئندہ 10 سے 15 روز میں مکمل کی جائے۔ایکسئن ہائی ویز حیدر علی نے بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 5 ارب 30 کروڑ روپے ہے، جس میں سے تقریباً 4 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔