• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وثیقہ نویس مہنگا سکینڈل کے مرکزی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ظہیر احمد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشہور وثیقہ نویس مہنگا سکینڈل کے مرکزی ملزمان ملک محمد واجد رضا اور ملک محمد ماجد رضا کو مورخہ 2مارچ 2026 کو مقدمہ نمبر FIR 1917/25 میں گرفتار کر لیا تھا، گزشتہ روز ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تاکہ مزید تحقیقات کے دوران یہ تعین کیا جا سکے کہ کتنی رجسٹریاں غیر قانونی طور پر پاس کی گئیں اور مجموعی طور پر کتنی رقم وصول کی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان سرکاری فیسیں جمع کروائے بغیر رجسٹریاں پاس کرواتے رہےجس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ ملزمان غیر قانونی طور پر بھاری رقوم حاصل کرتے رہے۔
ملتان سے مزید