ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر چوہدری عمر حیات اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین لغاری نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کیمذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی حسینی خامنہ ای کی شہادت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، پریس کانفرنس میں پاکستان میں احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی گئی۔