• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے پارکس ، گرین بیلٹس جدید خطوط پر استوار کرینگے‘ ایم ڈی ہارٹیکلچرایجنسی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسننے کہا ہے کہ شہر کے پارکساور گرین بیلٹس کو جدید خطوط پر استوار کریں گے، گرین بیلٹس پر صفائی کو یقینی بنایا جائے گا،نگانہ چوک کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ہیڈ آفس کی تزئین وآرائش اور صفائی کو یقینی بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے ہارٹی کلچر ایجنسی آفیسرز اور نجی کمپنی کے نمائندگان سے ملاقات اور ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے نجی کمپنی کے تعاون سے نگانہ چوک مکمل کیا جا رہا ہے، دفتر میں صفائی کو یقینی بنایا جائےاور گرین بیلٹس پر تزئین وآرائش کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔
ملتان سے مزید