ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 149 کی جانب سے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت ٹکٹ ہولڈر ملک رضوان ہانس نے کی، ریلی میں شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ، شرکاء نے پاک فوج کے شہداء کے لیے اجتماعی دعا بھی کی،اس موقع پر ملک رضوان ہانس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سے کوئی ٹکر نہیں لے سکتا ، پاک فوج نے جس طرح افغانستان کو جواب دیا وہ قابلِ تحسین ہے، پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔