• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو میلسی فرسٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن

ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں میلسی فرسٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ایکسین میلسی ڈویژن عمار صدیقی اور ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن میلسی سرفرازاحمد کی سربراہی میں رینجرز اور میپکو کی جوائنٹ ٹیموں نے ہری چند، گنواری بلوچ، ڈھلو، گجر عمر دین اور بستی احمد پور میں 90لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر مستقل نادہندگان کے ایک ٹرانسفارمر، 4انورٹرز اور 14میٹرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے جبکہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے6لاکھ 60ہزار روپے سابقہ بقایاجات موقع پر وصول کئے گئے۔
ملتان سے مزید