ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کی آفیسرز ایسوسی ایشن نے نومنتخب ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین، رانا مدثر اور دیگر عہدیداران کومبارکباد پیش کی،آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر، جنرل سیکرٹری خلیل احمد کھور، شہزاد شاہ سمیت دیگر عہدیداران اور افسران نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور افسران کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی منتخب ہونے والی ایمپلائز یونین ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی۔