• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کے سیکڑوں اہلکار تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث مشکلات کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں میونسپل کارپوریشن کے سیکڑوں اہلکار تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو گئے،تنخواہ تاحال ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل نہ ہونے پر بے چینی میں اضافہ ہو گیا،ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں ہر ماہ یکم تاریخ کو براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی جاتی ہیں، تاہم اس بار مقررہ تاریخ گزر جانے کے باوجود ادائیگی نہ ہو سکی، تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین بینکوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، جہاں بینک انتظامیہ کی جانب سے معاملے کا ذمہ دار میونسپل آفس کو قرار دیا جا رہا ہے،متاثرہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں گھریلو اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے اور عیدالفطر کی تیاریوں کے لیے بھی رقم درکار ہوتی ہے، لیکن تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث وہ عید کی خریداری سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ کئی ملازمین نے شکایت کی ہے کہ کرائے، یوٹیلیٹی بلز اور بچوں کی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
ملتان سے مزید