• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنانے کا سلسلہ شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا،مختلف مقدمات میں عدالتوں نے شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں، عدالت نے مالیاتی فراڈ کے ایک مقدمہ میں ملوث ملزم کو ایک سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فیصلے میں عدالت نے سابق سرکاری افسر سے لوٹے گئے 12 لاکھ روپے واپس کرنے کا بھی حکم دیا، استغاثہ کے مطابق ملزم نے آن لائن ایپ کے ذریعے او ٹی پی حاصل کر کے رقم ہتھیائی تھی،ایک اور مقدمہ میں آن لائن ہراسگی اور سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
ملتان سے مزید