• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، شاہ شمس پولیس نے ملزم ارشد سے 30لیٹر شراب ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عبدالجبار سے 25لیٹر شراب ،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عظمت علی سے 90لیٹر شراب اور مخدوم رشید پولیس نے ملزم امیر حمزہ سے 1500گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،کینٹ پولیس نے والدین تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سٹی شجاع آباد پولیس نے گدھا ریڑھی کی ریس کے دوران 10سالہ بچہ کے زخمی ہونے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ حرم گیٹ پولیس نے جائیداد ہتھیانے کیلئے جعلی اور ٹمپرنگ کاغذات اور فرضی اقرار نامہ عدالت میں پیش کرنے کے الزام میں 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ بستی ملوک پولیس نے ریت چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ بی زیڈ پولیس نے زنانہ سوٹ لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید