• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز حکومت کے 21 ماہ، قرضوں میں 12 ہزار 733 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) شہباز شریف حکومت کےپہلےاکیس مہینوں کےدوران قرضوں میں بارہ ہزار سات سو تنتیس ارب روپےکااضافہ ہوا۔ وفاق کاقرضہ نومبر تک بڑھ کر 77 ہزار 543 ارب روپےہو گیا،نگران حکومت کے آخری مہینے تک یہ قرض64ہزار810ارب روپے تھا،وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ دوہزارچوبیس سےلیکرنومبردوہزارپچیس کےدوران ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزا ت کے مطا بق مارچ 2024سےنومبر2025 کے21مہینوں کےدوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضے میں 11ہزار 943 ارب روپے اوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضے میں 790رب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ نومبر2025تک بڑھ کر 77ہزار 543ارب روپےہو گیاجبکہ نگران حکومت کے آخری مہینےفروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار810ارب روپے تھے۔

اہم خبریں سے مزید