کراچی (ٹی وی رپورٹ) تہران سے ماہر بین الاقوامی امور محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ تہران میں تقریباً سب کنٹرول ہوچکا ہے، ماہر نفسیات ڈاکٹر حارث کامران نے کہا کہ سائیکولوجسٹ بغیر دوائی علاج کرتے ہیں۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ٹرمپ ایران اور اس کی قیادت کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں اور احتجاج کرنے والوں کو یقین دلا رہے ہیں کہ امریکہ ان کی مدد کو آئے گا۔ایران نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ کی مداخلت پر ایران امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل اور عرب حکام نے یہ تجویز دی کہ ٹرمپ فی الحال بڑے پیمانے پر حملوں سے گریز کریں اور ان میں سے کچھ کا خیال ہے کہ انتظار کیا جائے جب تک حکومت مزید دباؤ میں نہ آجائے۔ پاکستان میں ذہنی صحت پر توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔ برٹش ایشین ٹرسٹ کی ”مل کر“رپورٹ 2025 میں پاکستان میں ذہنی مسائل کا شکار نوے فیصد لوگ وہ مدد حاصل نہیں کرپاتے جس کی انہیں ضرورت ہے۔