• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم امیر قطر کا رابطہ، مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم اور  امیر قطر کا رابطہ، مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر گفتگو، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اظہار اطمینان ، برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلا میہ کے مطا بق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بدھ کی شام قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا ۔
اہم خبریں سے مزید