• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی کمی لائی گئی، پاور ڈویژن

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)حکومت کی کوششوں سے انڈسٹری سے منسلک بجلی کی کراس سبسڈی میں 123ارب روپے کی کمی لائی گئی ، ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق حکومت صنعتی صارفین پر کراس سبسڈی کے بوجھ کو مزید کم کرنے کے لیے مختلف دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے، جن میں سبسڈی اصلاحات اور قرض کی ری فنانسنگ شامل ہیں۔بتایا گیا 2024 کے انڈسٹری سے منسلک کراس سبسڈی کو 225ارب روپے سے کم کردیا گیا ہے پاور ڈویژن کے مطابق یہ سبسڈی 8.9روپے فی یونٹ بنتی تھی اب یہ سبسڈی 102ارب روپے رہ گئی ہے ترجمان نے بتایا کہ اب سبسڈی کا فی یونٹ 4.02روپے ہو گیا ہے اسی طرصنعتوں کے بجلی نرخ فی یونٹ 62.99روپے بشمول ٹیکس سے کم ہوکر 46.31روپے پر آگئے ہیں ،اسی طرح قومی سطح پر بھی بجلی کی فی یونٹ بجلی کی قیمت 53.04روپے سے کم ہوکر 42.27روپے ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید