• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ویزا پابندیاں، امریکی کمپنیوں میں بھارتیوں کیخلاف نفرت میں اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کی ویزا پابندیوں کے بعد امریکی کمپنیوں میں بھارتیوں کیخلاف نفرت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آن لائن نسل پرستی 69فیصد، تشدد دھمکیاں 12فیصد بڑھیں ، کمپنیاں ثقافتی تقریبات سے گریزاں ہیں، FedExسی او سبرا مانیام پر سفید فام امریکی کارکنوں کی جگہ بھارتی کارکنوں کو رکھنے کا الزام عائد کیا گیا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کے لیے ویزا پابندیوں اور H-1B پروگرام میں تبدیلی کے بعد امریکی کمپنیوں میں بھارتی نسل کے خلاف نفرت آمیز رویوں میں اضافہ ہوا ہے۔ FedEx کے چیف ایگزیکٹو راج سبرا مانیام پر الزام لگا کہ انہوں نے سفید امریکی کارکنوں کی جگہ بھارتی کارکنوں کو رکھا، جو کمپنی نے مسترد کیا۔
اہم خبریں سے مزید