• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی فورڈ فیکٹری کے دورہ پر ورکر سے بدزبانی، نازیبا اشارہ کیا

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی فورڈ فیکٹری کے دورہ پر ورکر سے بدزبانی ، نازیبا اشارہ کیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ وائٹ ہاؤس نے صدر کاعمل مناسب قرار دیدیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز فورڈ کی ریور روگ کمپلیکس کی اسمبلی لائن کا دورہ کرتے ہوئے ایک فیکٹری ورکر کے چیلنج پر درمیانی انگلی دکھائی اور بدزبانی کرتے ہوئے دو بارf--- you کہا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں ٹرمپ کے ردعمل کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید