• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کورٹ، وکیل نے ڈنڈا مار کر شہری کو زخمی کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ کے قریب جھگڑے کے دوران کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ڈندا مار کر لہولہان کر دیا ،واقعہ کے بعد شہری کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں جائے وقوعہ پر لہولہان شخص کا کہنا تھا کہ میں اسکول سے بچے کو لیکر آرہا تھا ۔ میری موٹر سائیکل وکیل کی کار سے ٹچ ہوئی تو میں کار سوار سے معافی مانگی اس کے باوجود اس نے میرے سر پر ڈنڈا دے مارا ۔ویڈیو میں زخمی شخص سفید رنگ کی حد کار کے سامنے کھڑے ہو کر اس کا راستہ روکتا ہوا بھی دکھائی دیا جس کے بونٹ پر خون کے نشانات واضح طور پر دکھائی دیئے۔ جبکہ کار کے ڈرائیونگ سائیڈ کے دروازے پر خون لگا ہوا دکھائی دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ واقعے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی میں وقتی طور پر خلل واقع ہوا تاہم ٹریفک پولیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ۔
اہم خبریں سے مزید