کراچی (نیوز ڈیسک) سرگئی برن دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے، کل دولت 722 کھرب روپے (255.6ارب ڈالر)، جیف بیزوس اور لیری ایلیسن کو پچھاڑ دیا، الفابیٹ اسٹاک 4 ٹریلین ڈالر، ایپل کیساتھ نئے AI معاہدے سے عارے نیارے ہوگئے۔ فوربس کے مطابق گوگل کے شریک بانی سرگئی برن دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے اور جیف بیزوس اور لیری ایلیسن کو پیچھے چھوڑ دیا، جب الفابیٹ کا اسٹاک 4 ٹریلین ڈالر کے سنگ میل تک پہنچا۔ برن کی کل دولت 255.6 ارب ڈالر تک بڑھ گئی، جبکہ شریک بانی لیری پیج 277 ارب اور ٹیسلا کے ایلون مسک 725.3 ارب ڈالر کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔ الفابیٹ کے اسٹاک میں 2025 میں 65 فیصد اضافہ ہوا، سب سے بڑی سالانہ نمو 2009 کے بعد، جس میں ایپل کے ساتھ نئے AI معاہدے نے بھی کردار ادا کیا۔