• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں غیر اعلانیہ گیس کی بندش، لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کی شکایات برقرار، گیس کمپنی ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کراچی کے عوام کو گیس کی نارمل فراہمی میں ناکام ،شہر کےمختلف علاقوں میں غیراعلانیہ گیس کی بندش، لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کی شکایات برقرار،بعض علاقوں میں مکمل طور پر گیس کی بندش سے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ،صارفین کا کہنا ہے کہ ایک جانب گیس دستیاب نہیں دوسری جانب بھاری بلز نےحالات کو مزید مشکل بنا دیا ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی شہر کے مختلف علاقوں سے گیس کی بندش اور کم پریشر کی اطلاعات ملی ہیں ،صارفین نے جنگ کو بتایا کہ کے ۔الیکٹرک کی طرح گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اب معمول بند گئی ،صبح ناشتے پر گیس دستیاب نہیں،دوپہر کھانےکے وقت گیس غائب اور رات کوچولہا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹھنڈا رہتا ہے ہے،یہ 70 فیصد گیس پیداکرنے والے صوبہ کے عوام اذیت دینے کے مترادف ہے،ایس ایس جی سی انتظامیہ اور حکمراں اس سنگین مسئلے کانوٹس لینے سے بھی گریزاں ہیں ،دریں اثنا ایس ایس جی سی ترجمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بحالی کے بعد گیس کی فراہمی معمول پر آگئی، دباؤ میں نمایاں بہتری ہوئی ہے ،ترجمان کے مطابق سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) دسمبر تک گیس کی فراہمی مؤثر انداز میں برقرار رکھے ہوئے تھی، تاہم جنوری کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں اچانک سردی کی شدید لہر اور بلوچستان میں غیر معمولی سرد لہر کے باعث صورتحال بدل گئی۔
اہم خبریں سے مزید