• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: انڈسٹریز پر سوئی سدرن گیس کے کیپٹو ٹیرف کا نفاذ غیر آئینی قرار

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے انڈسٹریز پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے کیپٹو ٹیرف کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیدیا۔ عدالت نےگیس کمپنی کو اب تک وصول کئے گئے واجبات کو آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو انڈسٹریز پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے کیپٹو ٹیرف کے نفاذ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کے اطلاق سے سے پروڈکشن لاگت میں اضافہ ہوگا۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کے اطلاق کو غیر آئینی قرار دیدیا۔
اہم خبریں سے مزید