• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ سے گرفتار فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد کیخلاف 5 گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے فتنہ الخوارج کے بنی گا لہ سے گرفتار دہشت گرد کیخلاف 5گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے۔ دوران سماعت پرسیکیوٹر راجہ نوید عدالت میں پیش ہوئے، فا ضل جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے میں پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے ۔ استغا ثہ کے مطا بق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بشیر احمد سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔
اہم خبریں سے مزید