اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ایف بی آر میں خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کیلئے سخت یاددہانی، متعلقہ دفاتر کو 10فیصد خواتین کوٹہ کی تفصیلات فوری ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی سرکاری ملازمتوں میں 10فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام متعلقہ فارمیشنز اور فیلڈ دفاتر کو فوری یاددہانی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مطلوبہ معلومات بلا تاخیر بورڈ کو فراہم کی جائیں، ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اس ضمن میں پہلے 11 نومبر 2025 کو سرکلر اور بعد ازاں 3 دسمبر 2025 کو یاددہانی جاری کی جا چکی ہے تاہم 8 دسمبر 2025 تک درکار معلومات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔