میران شاہ( نمائندہ جنگ )شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر بنا اہم اور تاریخی رابطہ پل بارودی مواد سے تباہ کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا جس سے کرم رابطہ پل کو اڑا دیا گیا۔ رابطہ پل ٹوٹنے سے لاکھوں لوگوں کا میرعلی، میران شاہ، ٹل اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پل کا ادھا حصہ مکمل تباہ ہوگیا ہے ۔